اکبر ایس بابر نےانٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور باغی رہنما اکبر ایس بابر نے آج ہونے والےانٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اکبر ایس بابر تیرہ برس بعد گذشتہ روز اسلام آباد میں پارٹی سیکرٹریٹ پہنچے تھے جہاں انہوں نے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی کوشش کی، ان کے ہمراہ مختلف عہدوں پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند کئی دیگر رہنما بھی تھے تاہم دفتر میں موجود ذمہ دارابن نے انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا بانی ممبر ہوں اور پارٹی آئین ہم نے بنایا تھا جس میں اس کا جمہوری کلچر رکھا تھا۔ ہمارے بنائے آئین کے مطابق کوئی بھی چیئرمین 2 مرتبہ سے زیادہ منتخب نہیں ہوگا جبکہ 3، 3 سال سے زیادہ چیئرمین کی مدت نہیں ہوگی، ہمارا مقصد پی ٹی آئی کو ایک مثالی جمہوری جماعت بنانا تھا۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے سب کو حصہ لینے کا حق حاصل ہے ، ہم انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق میں پی ٹی آئی کا ممبر ہوں، میں نے کاغذات نامزدگی، ووٹرز لسٹ اور انٹرا پارٹی الیکشن قوانین کا مطالبہ کیا، میں نے نمائندوں کے سامنے تینوں درخواستیں رکھیں لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ جو آپ مانگ رہے ہیں وہ چیزیں ہمارے پاس ہیں ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواستیں مسترد کی جاتیں تو ہم قانونی راستہ اختیار کرتے،میں چاہتا تھا انٹرا پارٹی الیکشن کا حصہ بنوں لیکن کہا گیا کہ کاغذات موجود ہی نہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے درخواست رکھوں گا پھر وہی فیصلہ کرے گی۔
اکبر ایس بابر کی آمد پر پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ میں دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی
پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر بابر کا پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ میں بلوچستان کے راہنماﺅں نے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر ان کا نئے راہنماﺅں کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ
میں کل کے انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں،
جواب میں کہا گیا کہ ہم بھی معلومات لینے آئے ہیں، یہاں کوئی ہے نہیں،
وقت کم تھا تو خود آگیا، ہمارا اپنا دفتر ہے،یہاں کون معلومات دے گا؟اکبر بابر
آپ کو تو کوئی معلومات نہیں دے گا، بلوچستان سے پارٹی راہنما کے جواب پر قہقہہ
پارٹی میں جمہوریت چاہتے ہیں، پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں،ورکرز پر بھروسہ کیاجائے تو پارٹی مضبوط ہوسکتی ہے۔ اکبر بابر کی گفتگو
Akbar S. Babar announced to challenge the intra-party election,اکبر ایس بابر نےانٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا