top header add
kohsar adart

اڈیالہ جیل،عمران خان، بشریٰ بی بی کیلئے نئے 3 افسران تعینات

اڈیالہ جیل: عمران خان، بشریٰ بی بی کیلئے نئے 3 افسران تعینات

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کےلیے نئے 3 جیل افسران تعینات کر دیے گئے۔

خاتون آفیسر سمیت تینوں افسران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بیرکس سے عدالت میں پیش کرنے سمیت دیگر فرائض سر انجام دیں گے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امیر شاہ کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت کی گئی۔

گریڈ 17 کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا، اسی طرح بشریٰ بی بی کےلیے گریڈ 16 کی خاتون آفیسر زیب النساء کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کی تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تینوں افسران نے فوری طور پر نئے تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔

علاوہ ازیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے رات گئے اڈیالا جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل عملے سے بات چیت کی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل حکام سے قیدیوں، زیر سماعت مقدمات، جیل میں انٹرنیٹ، وائی فائی، موبائل فون سروس اور دیگر آلات سے متعلق بریفنگ لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More