اچھا وقت واپس لے کر آئیں گے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ انہوں نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا ہے، دوبارہ اچھا وقت واپس لے کر آئیں گے۔
بورے والا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بورے والا کو ضلع بنایا جائے گا، اتنے سال عوام سے نہ مل کر اداس ہوگیا تھا، اب خوش ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر میری حکومت ختم کی گئی، پاکستان سے بےروزگاری ختم ہو جانی چاہیے تھی،
یہ موٹروے اپنی ذات کے لیے نہیں آپ کے لیے بنائی ہے، ن لیگ کی حکومت آئی تو بورے والا سے بھی ایک موٹروے گزرے گی۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا آج 38 لاکھ روپے کا ہے، پاکستان کو مہنگائی اور بیروزگاری سے واپس نکال لائیں گے،
تبدیلی کی وجہ سے 4 روپے والی روٹی آج 25 روپے کی ملتی ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پاکستان کا کیا حال کر دیا، نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، ہر چیز مہنگی ہے۔