kohsar adart

اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ایک گھنٹہ ملاقات

جیل انتظامیہ اپنی گاڑی میں لے گئی۔وکلاکواجازت نہیں ملی۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ

تحریک انصاف کے اسیر چیئرمین عمران خان سے اٹک جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک گھنٹہ  تک ملاقات کی، تاہم وکلا کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچیں  تو پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھا گھنٹہ روکا گیا۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ ملاقات کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد نے اجازت دی۔

اٹک جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی تاہم پی ٹی آئی وکلاء شیرافضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو اجازت نہ مل سکی۔جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ کی پوزیشن میں رہے،

بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں
بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل انتظامیہ اپنی گاڑی میں بٹھا کر عمران خان سے ملاقات کے لیے لےکرگئی اور ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی واپس لاہور کے لیے روانہ ہو گئیں۔

بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس پکٹ پر ناکہ سخت کر کے میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے جاری رہی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More