kohsar adart

اویس اور شفقت ستی کو کیسے بازیاب کرایا گیا؟ تفصیل سامنے آ گئی

مغوی بھائیوں کی بازیابی کیلئےحساس اداروں اور گھوٹکی پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا

 

سندھ میں کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں یرغمال مری سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کی بازیابی کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق
حساس اداروں اور گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تقریباً ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے 2 مغویوں کو، پولیس مقابلے کے بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل مری کے علاقے سوراسی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی شفقت اور اویس ستی سستی گاڑی خریدنے کے جھانسے میں آ کر گھوٹکی کے کچے میں اغواء ہو گئے تھے۔ گھوٹکی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں اور گھوٹکی پولیس کو خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی سے معلوم ہوا کہ اغواء کار مغویوں کو کسی دوسری جگہ شفٹ کر رہے ہیں ۔حساس ادارے کے اہلکار اور گھوٹکی پولیس کی ٹیم تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں مقررہ جگہ پہنچے تو اغواء کاروں نے ان پہ فائرنگ شروع کردی۔

جوابی فائرنگ اور مقابلہ کے بعد اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے دونوں مغویوں اویس اور شفقت کو بازیاب کروالیا اور بحفاظت اپنے ساتھ تھانے لے آئے۔ قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔پولیس کے مطابق مغوی اویس اور شفقت نے بتایا کہ ہم نے OLX-Car کے اشتھار دیکھ کر سستی کار خریدنے آئے تھے۔ پھر ان لوگوں نے ہمیں کچے کے علاقے میں بلا کر تاوان کی خاطر اغواء کر لیا تھا۔ آج ہمیں وہ لوگ کسی دوسری جگہہ لے کر جا رہے تھے کہ پولیس آ گئی اور وہ ہمیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

How were Owais and Shafqat Sati rescued? The details came out,اویس اور شفقت ستی کو کیسے بازیاب کرایا گیا؟

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More