top header add
kohsar adart

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دس وکٹوں سے مات دے دی، کیوی ٹیم 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی،

 

گرین شرٹس کے اوپنر ز شاہ زیب خان اور شامل حسین نے ہدف 26 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

 

ایسٹ لندن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی لیکن اُن کے بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکے،

 

لیچ لین اسٹیک پول 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کی اور صرف 6 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں،

 

عبید شاہ نے 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کی اور کسی نقصان کے بغیر 141 رنز کا ہدف 26ویں اوور میں پورا کرلیا۔

 

شاہ زیب خان نے 80 اور شامل حسین نے 54 رنز اسکور کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More