top header add
kohsar adart

انڈر 19 ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

بینونی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا 180 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

 

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز ہیری ڈکسن اور سیم کنسٹاس نے 33 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سام کنٹاس 14، ہگ ویبگن 4، ہرجاس سنگھ 5، ریان ہکس صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ 59 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ہیری ڈکسن نے 50، اولیور پیک نے 49 رنز اور ٹام کمپبیل نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، عرفات منہاس نے 2 اور عبید شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 48.5 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔

شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 جبکہ علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اذان اویس اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 52 کے انفرادی اسکور پر اذان جبکہ عرفات بھی 52 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے علاوہ کوئی پاکستان خاطر خواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 6 جبکہ اے وِڈلر، مہلی بیئرڈمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستانی بیٹنگ لائن پر وکٹوں کے ذریعے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ حریف کو اسکور بورڈ پریشر میں لاسکیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان سعد بیگ، شاہ زیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا، نوید احمد خان

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان ڈی ویبگن، ایس کونسٹاس، ایچ ٹی ڈکسن، ہرجاس سنگھ، آر آر ہکس، او جے پیک، ٹی ای کیمبل، آر میک ملن، ٹی اسٹرکر، ایم بیئرڈمین، سی اے وِڈلر

 

واضح رہے کہ انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم ابتک ناقابل شکست رہی ہیں جبکہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر مسلسل پانچویں مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More