top header add
kohsar adart

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنائے، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ارشین کلکرنی 24 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے جبکہ رودر پٹیل ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

تیسری وکٹ کی شراکت میں آدرش سنگھ اور بھارتی کپتان ادے سہارن نے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم آدرش 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مشیر خان 2، ارویلی اویناش 11، مروگن ابھیشیک 4 اور راج لمبانی 7 رنز بنا سکے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں سچن داس نے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ

عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے

میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان ادے سہارن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے تاکہ بڑا ہدف دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں جونیئر ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کی کوارٹر فائنل میں انٹری

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز نیپال کے

خلاف 7 وکٹوں کی پُراعتماد جیت سے کیا ہے،

نیپال کے خلاف میچ میں محمد ذیشان، سعد بیگ

اور اذان اویس نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More