انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں جھگڑا کیوں ہوا؟

تفصیلات سامنے آگئیں ۔۔میں قسم کھاتا ہوں تم چور ہو۔حنیف عباسی کا کاکڑ پر الزام۔کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔سابق نگران وزیراعظم

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان جھگڑا کیوں ہوا ؟وجوہات سامنے آگئیں۔۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما حنیف عباسی نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں گندم اسکینڈل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

گزشتہ رات دونوں رہنماؤں کا اسلام اباد کے ایک مقامی ہوٹل میں آمنا سامنا ہوا تو حنیف عباسی کو دیکھ کر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گندم کے معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے ،کیا اب تم مجھے گرفتار کرنے آئے ہو ؟جس پر حلیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں جو بھی کچھ کہا وہ 100 فیصد درست تھا۔
اس پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے پوچھا ہے کہ حنیف عباسی کون ہے؟ آپ ہم پر الزامات لگا رہے ہیں، میں نے اگر فارم 47 کی بات کی تو آپ اور نون لیگ والے منہ چھپاتے پھریں گے۔۔ جس پر حنیف عباسی بھی غصے میں آ گئے اور انہوں نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ تم چور ہو تم نے گندم سکینڈل میں پیسے کمائے ہیں۔۔

واضح رہے کہ یہ خبر تمام سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر چلائی گئی ہے تاہم سابق نگران وزیراعظم نے حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی تردید کی ہے۔
اس حوالے سے سابق نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز میں اور توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔حنیف عباسی پارلیمنٹ میں ہمارے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق نگران وزیراعظم کو مسلم لیگ نون کی قیادت کے قریب سمجھا جاتا ہے اور کچھ عرصہ پہلے یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ وہ نون لیگ میں شامل ہونے والے ہیں جبکہ اس وقت بھی انہیں کابینہ میں وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے زیر غور لانے کی خبریں گردش میں ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو