top header add
kohsar adart

انشااللہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے،بیرسٹر گوہر،شبلی فراز

انشااللہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج لوگوں نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھا، عنقریب قوم باران رحمت دیکھے گی، انشااللہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ناحق اور بےبنیاد کیس کا خاتمہ ہوا ہے، اس کیس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے 10 ماہ جیل میں گزارے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام اور اعتماد کیا، عدلیہ سے آج بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہوگا، یہ سارے انتقام پر مبنی سیاسی کیس انشااللہ ختم ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ، انصاف کا تازہ جھونکا ہمیں ملا ہے، امید ہے مخصوص نشستوں میں بھی ہمیں انصاف ملے گا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت مایوس کن دن دیکھے ہیں اور مایوسی دیکھی ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اللہ نے سرخرو کیا ہے، یہ سیاسی بنیادوں پر بنائے ہوئے کیسز تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More