انجمن فروغ پہاڑی زبان کے زیر اہتمام نشست

محمد آصف مرزا، پروفیسر اشفاق کلیم اور امجد بٹ مری سے تشریف لائے

انجمن فروغ پہاڑی زبان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نشست میں کوہسار کے روشن دماغ احباب کی شرکت سے چار چاند لگ گئے۔  علمی، ادبی اور فکری مکالمے کے ایسے ماحول نے دو تین عشرے پیچھے کی یادوں میں دھکیل دیا۔

محترم محمد آصف مرزا اہل سخن میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ خصوصی طور پر اس نشست میں شرکت کے لیے مری سے تشریف لائے۔  ان کا علمی ادبی مجلہ "دستک” اٹھارہ برس سے تواتر کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ اس مجلے نے جہاں پاکستان بھر سے اہل قلم کی تحریروں کو قارئین تک پہنچایا وہیں کوہسار کے اہل قلم کی حوصلہ افزائی اور پہاڑی زبان کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ دستک کی انھی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں انجمن فروغ پہاڑی زبان کی طرف سند تحسین پیش کی گئی۔

IMG 20240818 WA0156 محترم آصف مرزا کا پہلا شعری مجموعہ "ستارہ ہے خاک پر” 2015 میں اشاعت پذیر ہوا تھا۔ اب 2024 میں ان کی چار کتب زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آئی ہیں۔

IMG 20240625 113333 762 IMG 20240819 181024 26

IMG 20240818 161525 773

برادر عزیز امجد بٹ میرے پیر بھائی یعنی ہم دونوں دبستان مضطر عباسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج کے مادیت پرستی میں لتھڑے دور میں شعور اور علم و ادب کو اوڑھنا بچھونا بنانے والے احباب کو چراغ رخ زیبا لے کر ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ اس نشست میں ان کے اٹھائے گئے سوالات نے اہل علم و دانش کو سوچنے پر مجبور کر دیا اور وہ یقینا ان کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔ جیسے سیاسی و مذہبی پولارائزیشن کم کرنے میں ادب کیا کردار ادا کر سکتا ہے؟ صرف شہروں میں ادبی تقاریب اور نشستیں رکھنے کے بجائے کوہسار کی سولہ سترہ یونین کونسلوں میں ایسی نشستیں کیوں نہیں رکھی جاتیں تاکہ سال میں ایک درجن تقاریب بھی منعقد ہوں اور پڑھے لکھے لوگ ادب کے ساتھ بھی وابستہ ہوں۔

IMG 20240708 232456 624

حال ہی میں برادرم امجد بٹ صاحب کی دو کتب منظر عام پر آئی ہیں۔  انھوں نے مذکورہ نشست کے شرکاء کو اپنی کتب عنایت کیں۔  ان کی کچھ کتب زیر طبع ہیں جو ان شاء اللہ جلد زیور طبع سے آراستہ ہوں گی۔

IMG 20240818 161701 357 scaled

پروفیسر اشفاق کلیم عباسی بھی خصوصی طور پر مری سے تشریف لائے۔ انھوں نے جناب قیصر مسعود اور محبت حسین اعوان کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال کرنے کے علاوہ حاضرین مجلس کے سوالات کے بھی مدلل جوابات پیش کیے۔ پروفیسر صاحب نے بھی اپنی کتب حاضرین مجلس کو عنایت کیں۔

IMG 20220207 WA0172 3

IMG 20240819 WA0033 1

برادرم سجاد عباسی خطہ کوہسار کے وہ تعلیم یافتہ صحافی ہیں جنھوں نے صحافت باقاعدہ پڑھی اور شعوری طور پر اس شعبے سے منسلک ہوئے۔ سجاد عباسی نے صحافت کو عبادت سمجھ کر اور خدمت خلق کے لیے اختیار کیا۔ آج کل وہ روزنامہ امت کے گروپ ایڈیٹر ہیں۔  ان کی انٹرویوز پر مبنی کتاب زیر طبع ہے جو ان شاء اللہ جلد چھپ جائے گی ۔

IMG 20240818 WA0131 1

برادرم نصیر عباسی کا تعلق لائبریری سائنسز سے ہے۔ علم دوست اور کتاب دوست احباب میں شامل ہوتے ہیں۔ انھوں نے دیہی علاقوں میں کتاب بینی اور تعلیم کے فروغ کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔

محترم بدیع الزمان عباسی کا تعلق ترمٹھیاں سے ہے۔ ہمارے ان احباب میں شامل ہیں جن سے ہماری دوستی تین عشروں پر محیط ہے۔ علاقے میں شعور و آگہی کے فروغ کے لیے فکر مند رہتے ہیں۔

 

امتیاز شاہین عباسی ایک صحافی کے طور پر سرکل بکوٹ میں معروف ہیں۔  علاقائی مسائل پر ان کی تحریریں اکثر اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام ہوتی ہیں اور توجہ سے پڑھی جاتی ہیں۔

IMG 20240818 WA0141

برادرم شفاقت عباسی ایک کالم نگار اور سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی شعور رکھنے والے علاقے اور عوام کے خادم ہیں۔ مختلف فلاحی سرگرمیوں کے لیے پیش پیش رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا دفتر بھی ان اور کے لیے ہمیشہ کھلا رکھتے ہیں۔

 

IMG 20240818 WA0151

اسداللہ غالب نے غالب نیوز نیٹ ورک کے ذریعے کوہسار کی صحافت میں اپنی الگ شناخت بنا لی ہے۔ قبل ازاں وہ ہل نیوز سے وابستہ رہے بلکہ ان کا اوڑھنا بچھونا ہی ہل نیوز رہا۔

IMG 20240818 WA0130 1

شاہد عزیز عباسی ایک ہاسپیٹیلیٹی پروفیشنل کے طور پر طویل تجربے کے حامل ہیں۔ سرکل بکوٹ کے گاؤں لونگال سے تعلق ہے۔ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ پہاڑی زبان کے ساتھ خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو