انتخابی نشان الاٹ کرانے کے وقت میں مزید توسیع
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹکٹس جمع کرانے کے وقت میں مزید توسیع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جمع کرانے کے وقت میں مزید 2 گھنٹوں کی توسیع کر دی
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل بھی 2 گھنٹے کی توسیع دی تھی جس کے بعد کہا جا رہا تھا
.کہ الیکشن کمیشن وقت میں مزید توسیع نہیں کرے گا
لیکن اب سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید توسیع کر دی ہے ۔