top header add
kohsar adart

انتخابی مہم کی تیاریاں،مسلم لیگ ن نے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا

 

انتخابی مہم کی تیاریاں جاری، مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری 9 نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی ، آمدنی ، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہے۔

برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت، توانائی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، نظام عدل و انصاف میں اصلاحات بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری ، نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع ، پاکستان میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More