top header add
kohsar adart

انتخابات 2024: غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلے جاری

 

ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہونے کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

این اے 6:

این اے 6 لوئر دیر 1 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امید وار محمد بشیر خان 2507 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق 1737 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 11:

این اے 11 شانگلہ کے 350 پولنگ اسٹیشنز میں 62 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار سید فرین 16273 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے امیر مقام 7002 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 15:

این اے 15 مانسہرہ کم تورغر کے 545 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان 1600 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے نواز شریف 1200 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 16:

این اے 16 ایبٹ آباد 1 کے 464 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی 2164 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار علی اصغر خان 1961 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 43:

این اے 43 پر ایک پولنگ اسٹینشن کے نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 701 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر دوسرے نمبر جے یو آئی کے اسد محمود 550 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 48:

این اے 48 پر 261 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری 125 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر 38 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 52:

این اے 52 راولپنڈی کم مری کے 541 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف 3599 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے راجہ جاوید اخلاص 2916 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 64:

این اے 64 گجرات 3 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 7073 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 3295 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 71:

این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے خواجہ محمد آصف 5462 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 4402 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 76:

این اے 76 نارووال 2 کے 414 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی و غیر سرکار نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے احسن اقبال 4864 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امید وار جاوید صفدر خلوں 2135 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 108:

این اے 108 جھنگ 1 کے 458 پولنگ اسٹیشنز میں سے 16 پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی و غیر سرکار نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے فیصل صالح حیات 7899 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد محمود سلطان 5788 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 117:

این اے 117 لاہور 1 کے 329 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آئی پی پی کے عبدالعلیم خان 4132 ووٹوں کےساتھ پہلے اور آزاد امیدوار علی اعجاز 1819 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 118:

حلقہ این اے 118 لاہور 2 کے 467 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز 1977 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 928 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 119:

این اے 119 لاہور 3 پر 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے دو پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 736 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 308 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 120:

این اے 120 لاہور 4 پر 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی سردار ایاز صادق 3894 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار عثمان حمزہ 1873 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 123:

این اے 123 لاہور 7 پر 222 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی شہباز شریف 5223 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پہاٹ 4667 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 127:

این اے 127 لاہور 11 پر 337 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 1386 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے عطااللہ تارڑ 612 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 130:

این اے 123 لاہور 14 پر 376 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار یاسمین راشد 4331 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کی نواز شریف 3473 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 148:

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1 کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 1598 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 1534 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 149:

این اے 149 ملتان 2 کے 338 پولنگ اسٹیشز میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر 1835 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر خان ترین 1344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 151:

این اے 151 ملتان 4 کے 281 پولنگ اسٹیشنز میں سے 28 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 9590 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 6741 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 157:

این اے 157 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سید ساجد مہدی 332 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور بلال اکبر بھٹی 234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 172:

این اے 172 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امید وار جاوید اقبال وڑائچ 340 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میاں امتیاز احمد 280 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 188:

این اے 188 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے حفیظ الرحمان خان دریشت 301 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امید وار سردار احمد خان دریشت 288 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 196:

این اے 196 قمبرشہداد کوٹ کے 303 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 7134 پہلے اور جے یو آئی ناصر محمود سومرو 2512 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 202:

این اے 202 پر 305 پولنگ اسٹیشنز میں سے 28 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 6545 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 1936 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے207:

این اے207 شہید بینظیر آباد 1 کے 346 پولنگ اسٹیشنز میں سے 15 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 9721 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شیر محمد رند بلوچ 1615 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 210:

این اے 210 سانگھڑ 2 459 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سائرہ بانو 206 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے کامران عزیز 111 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 216:

این اے 216 مٹیاری کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے بشیر میمن 3825 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور یپپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 3656 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 239:

این اے 239 پر کراچی ساؤتھ 1 کے 181 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے نبیل احمد گبول 1024 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار محمد یاسر 828 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 241:

این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 کے 234 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار خرم شیرزمان 371 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ 34 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 242:

این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے 125 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امید وار دوا خان صابر 467 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی پی کے عبدالقادر مندوخیل 387 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 243:

حلقہ این اے 243 کراچی کیماڑی 2 کے 310 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار شجاعت علی 204 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 42 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 244:

این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 699 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 560 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 245:

این اے 245 کراچی ویسٹ 2 کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سید حفیظ الدین 170 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امید وار عطااللہ 119 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 246:

این اے 246 کراچی ویسٹ 3 کے 291 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عارف اعوان 376 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 172 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 247:

این اے 247 کراچی سینٹرل 1 کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 1204 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے منعم ظفر خان 590 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 248:

این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے 361 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 859 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار ارسلان خالد 569 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 249 :

این اے 249 کراچی سینٹرل 3 کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 370 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے امیدوار مسلم پرویز 70 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 250:

این اے 250 کراچی سینٹرل 4 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فرحان چشتی 450 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 227 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 258:

این اے 258 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نیشنل پارٹی کے پلائیں 99 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میر اسلم بلیدی 89 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 259:

این اے 259 کیچ کم گوادر کے 272 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک 80 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار یعقوب بزنجو 17 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More