امریکی صدر کی لبنان میں زمینی آپریشن کی مخالفت
امریکی صدر کی لبنان میں زمینی آپریشن کی مخالفت
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے لبنان میں زمینی فوجی آپریشن کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے لبنان میں فوری جنگ بندی کا کہہ دیا۔
زمینی کارروائی کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق صحافیوں کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ آپ لوگ جو جانتے ہیں میں اس سے زیادہ با خبر ہوں اور میں اسرائیلی حملے رُک جانے میں بہتری محسوس کرتا ہوں، ہمیں اب جنگ بندی چاہیے۔
اس سے پہلے امریکی اخبار نے خبر دی تھی کہ اسرائیل بہت جلد لبنان میں زمینی آپریشن کرسکتا ہے۔
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کو لبنان میں اپنے محدود زمینی آپریشن کی پلاننگ سے آگاہ کردیا ہے۔