kohsar adart

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلد بلوم کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات
امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات

ملاقات کے دوران پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر اور نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی و علاقائی استحکام سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
نوازشریف نے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے لڑائی اور ہلاکتوں کا سلسلہ فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو فی الفور طبی اورانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
امریکی سفیر نے نواز شریف کو اپنی ترجیحات سے متعلق آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More