امریکی جیل میں 48 برس قید کی سزا بُھگتنے والا قیدی بے گناہ قرار
امریکی ریاست اوکلاہوما میں 48 سال قید کی سزا بھگتنے والے قیدی کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما کی عدالت نے 70 سالہ گلین سیمنز کو 48 سال
ایک ماہ اور 18 دن قتل کے جرم میں قید کے بعد بے گناہ قرار دے دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جج کا کہنا تھا کہ تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ثابت ہوگیا ہے
کہ قتل ملزم گلین نے نہیں کیا اور وہ بے گناہ ہیں۔