امریکی جیل میں قید بے کس ڈاکٹرعافیہ سے بے بس بہن کی ملاقات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات بالآخر ہو گئی۔ گزشتہ روز امریکی حکام نے جیل کے سیل کی چابیاں نہ ہونے کا بہانہ کر کے ملاقات رکوا دی تھی تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظار کیا اور آج ملاقات میں کامیاب ہو گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیل حکام نے چار گھنٹے انتظار کرانے کے باوجود ڈاکٹر فوزیہ سے ان کی اسیر بہن ڈاکٹر عافیہ کی ملاقات نہیں کرائی تھی۔

93dabdb3 9616 409b b734 19b28ed8d04d

ڈاکٹر عافیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر فوزیہ کے ساتھ ایک پرانی تصویر

تاہم المیہ یہ ہے کہ آ ج ہونے والی ملاقات میں بھی دونوں بہنیں ایک دوسرے کو چھو تک نہیں سکیں۔ ملاقات کے دوران دونوں بہنوں کے درمیان شیشے کی دیوار حائل رہی۔ ملاقات کے بعد ویڈیو ریکارڈ کراتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روتے ہوئے حال بیان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عافیہ کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں اور اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کے لیے کچھ کریں.

 

Helpless sister's meeting with Dr. Aafia imprisoned in American prison,امریکی جیل میں قید بے کس ڈاکٹرعافیہ سے بے بس بہن کی ملاقات
ایک تبصرہ چھوڑ دو