top header add
kohsar adart

امریکہ اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہو گیا

فلسطین کے ساتھ جنگ میں توقع کے عین مطابق امریکہ اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہو گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی مدد کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل پر حملوں اور غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے درمیان تعاون کے تمام ممکنہ ذرائع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر نے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے اور اپنے لوگوں کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل سے دشمنی رکھنے والے کسی بھی دوسرے فریق کو خلاف خبردار کرتا ہے کہ اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش  نہ کی جائے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کی گئی بیان کے مطابق امریکی صدر نے نتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھرپور طاقت کے ساتھ طویل مہم ضروری ہے۔

America stands behind Israel,امریکہ اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہو گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More