
امریکا سے بھی لڑکی سرحد پارکرکے پاکستان پہنچ گئی
امریکا سے بھی لڑکی سرحد پارکرکے پاکستان پہنچ گئی
بھارت اور چین سے سوشل میڈیا پر دوستی اور محبت کے بعد اب جنوبی امریکا کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بھی پاکستان پہنچ چارسدہ کے رہائشی نوجوان سے شادی کرلی.

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،مزید 3افراد جاں بحق
سوشل میڈیا پر چارسدہ کے رہائشی اکرام اللہ اور چلی کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی دوستی ہوئی تھی۔ نیکولی آناراگلسالوس نے چار سدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اکرام اللہ سے شادی کرلی۔ نیکولی آنار اگلسالوس نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے۔ یوٹیوب چینل سے گفتگو میں اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ نورین کی عمر 36 سال جبکہ میری عمر 27 سال ہے۔ نورین مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اگر تم نہیں جاؤ گے تو میں پاکستان میں رہوں گی
یہ بھی پڑھیں فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بن کر دھماکا کر سکتی ہیں ؟
اکرام اللہ کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کو ایک دوسرے کی زبان سمجھ نہیں آتی، ہم گوگل ٹرانسلیٹ سے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔
مذکورہ خاتون کا تعلق چلی سے ہے اور ان کی شہریت امریکی ہے،
خاتون ایپل کمپنی میں مینیجر کے عہدے پر تھیں۔