kohsar adart

امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

 

امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حماس اور حزب اللّٰہ کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے بڑھا دیے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

لبنان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری فوری طور پر کسی بھی میسر ایئرلائن سے واپسی کر لیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں گاڑی پر فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوگئے، جواب میں حزب اللّٰہ نے اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More