kohsar adart

امریکا، دہشتگردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا

امریکا، دہشتگردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا

امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں سزا سنادی گئی۔

امریکا، دہشتگردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا
امریکا، دہشتگردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا

امریکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود نے داعش کیلئے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا،

وہ منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کیلئے کام کر رہا تھا۔ڈاکٹر محمد مسعود نے جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کیلئے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا

یہ بھی پڑھیں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والی خاتون غیر مسلم نکلی

۔ڈاکٹر محمد مسعود H1B ویزہ پر امریکہ آیا تھا، اسے مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مسعود کی گرفتاری کے بعد امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے تحقیقات میں حصہ لیا تھا

یہ بھی پڑھیں بھارتی وزیراعظم مودی کی زبان پھسل گئی

 

جبکہ گزشتہ سال اگست میں ڈاکٹر محمد مسعود نے اعتراف کیا تھا کہ

وہ دہشتگرد تنظیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا،

منی سوٹا کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا سنا دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More