الیکشن کے دوران فوج 5 دن تعینات رہے گی، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفیکشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جبکہ فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی،
فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی، فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پاکستان پوسٹ فائونڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہے،
سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی 12 جنوری سے 8 فروری تک رہے گی۔