top header add
kohsar adart

الیکشن کے بعد پارلیمان میں بیٹھیں گے،بیرسٹر گوہر

الیکشن کے بعد پارلیمان میں بیٹھیں گے،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 

نجی ٹی وی کی الیکشن نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوار ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔

 

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمارے ساتھ مل جائیں گے۔

سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم سے این آر او مانگ رہے تھے، اور جیسے ہی یہ حکومت میں آئے اپنے کیسز بند کروا دیے۔

 

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے بعد

 

انتخابی نشان ”بلا“ پی ٹی آئی سے لے لیا تھا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More