kohsar adart

الیکشن کمیشن کے بڑے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے بڑے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر کے 30 نومبر تک کرنے کا اعلان کر دیا  اور کہا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوں گی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔ اس کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد  ہوا جس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کردیا ہے۔ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی۔دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے ۔ الیکشن کمیشنکے مطابق  حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائےگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کےکام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا تاہم چند روز قبل الیکشن کمیشن کے حکام نے عام انتخابات کے سلسلے میں ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جس میں تمام سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کا انعقاد جلد ازجلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More