القسام بریگیڈز کے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیاں، بلڈوزر اور کیمپ تباہ
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج کی جانے والی عسکری کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
جس کے مطابق وسطی غزہ میں البوریج کیمپ میں اسرائیلی بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا۔
القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق التفہ اور الدرجہ میں الیاسین راکٹوں سے7 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی گاڑی کو البریج کیمپ کے قریب ال یاسین 105 راکٹ سے تباہ کر دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ البوریج کیمپ میں شاواز بم سے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔ البوریج کیمپ کے جنوب مشرق میں اسرائیلی کیمپ کو مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔
القسام بریگیڈز کے مطابق خان یونس میں مارٹر فائر سے فوجیوں اور گاڑیوں کے کئی اجتماعات کو تباہ کر دیا۔ جبکہ خان یونس کے مشرق میں ال یاسین شیل سے صہیونی فوجی ٹرک کو تباہ کر دیا۔