اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا
اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا
اقوام متحدہ نے اسرائیل کو غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو این بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں,جب کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی مندوب نے اس فیصلے کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جمعے کے روز اس فیصلے کی باضابطہ طور پر اطلاع دی گئی۔
خیال رہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی عالمی فہرست بچوں اور مسلح تنازعات پر ایک رپورٹ کا حصہ ہے جو 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔