
اقوام متحدہ امن کی راہ‘ سے متعلق ترمیمی قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے بارے میں”امن کی راہ” قرارداد ترامیم کے ساتھ منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکا کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی اور "امن کی راہ” کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد ترامیم کے ساتھ منظور کر لی۔
یہ قرارداد اصل میں امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج دوسری ترمیم شدہ قرارداد (A/ES-11/L.11) منظور کر لی۔
قرارداد امریکہ، ارجنٹینا، جارجیا، ہنگری، اسرائیل، شمالی مقدونیہ نے پیش کی ووٹنگ کےحق میں: 93 غیر حاضر: 73 مخالفت میں: 08 ووٹ پڑے۔
یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی تین ترامیم کو منظور کیا گیاجس کے بعد یہ ترمیم شدہ قرارداد منظور کی گئی۔پاکستان نے دونوں قراردادوں پر ووٹ دینے سے اجتناب کیا اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔