top header add
kohsar adart

قوم چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔آرمی چیف

،قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے

افواج پاکستان اور عوام ایک تھے،ہیں اور رہیں گے ،جنرل عاصم

افواج پاکستان اور عوام ایک تھے،ہیں اور رہیں گے ،جنرل عاصم
افواج پاکستان اور عوام ایک تھے،ہیں اور رہیں گے ،جنرل عاصم

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے،ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانہیں سکتی” کے امین ہیں،قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو 76ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتاہوں،آج کا دن مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے، چیف آف آرمی سٹاف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کیا،آرمی چیف نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر آزادی پریڈ کے شرکا کو مبارکباد دی،آرمی چیف نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر کیڈٹس کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے کہاکہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے، آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ یہ پیغام دو قومی نظرئیے کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے،ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں،پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ پاکستان بیشمار وسائل اور ان گِنت نعمتوں کی سرزمین ہے، ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی ، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی۔

آرمی چیف نے کہاکہ ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں جغرافیائی اور سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش، تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے،ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانہیں سکتی” کے امین ہیں،قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،قومی فوج ہونے کے ناطے پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پ±ر عزم ہے، قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی، افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔

آرمی چیف نے کہاکہ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا، یہ عناصر معاشرے میں نا امیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں، کوئی ملک اور قوم ایسے چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، آرمی چیف نے اس ضمن میں مختلف قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا۔

پاک فوج کی سپہ سالار نے کہاکہ کشمیری بھائی انشا اللہ ضرور ظالمانہ اور قابض قوتوں سے چھٹکارا پائیں گے، آپکی آزادی حق خود ارادیت کی خواہش اور لازوال قربانیوں کا ثمرہوگی، عالمی ضمیر کیلئے کشمیر میں ہندوستانی جبر و استبداد کا احساس ضروری ہے،تمام مذموم ہتھکنڈوں کے باوجود کوئی طاقت کشمیری عوام کے استقلال کو متزلزل نہیں کر سکتی، کوئی جغرافیائی اور سیاسی ضرورت کشمیریوں کے حق آزادی اور خود ارادیت کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہو سکتی،میں کشمیری بھائیوں کو افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دو دہائیوں سے دہشتگردی کی ظالمانہ کارروائیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ، میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف ضرور کامیاب ہونگے،انہوں نے کہاکہ ہمارے پڑوسی ملک نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم نہیں کیا ،یہ ملک ہمیشہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ رہا ہے ،ہم نے یہ آزادی بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے ،ہم اس آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ازلی دشمن اپنی نام نہادسٹریٹجک اہمیت اور توسیع پسندانہ عزائم کے خواب رکھتا ہے ،یہ خواب جو ہندوتوا کے کٹّر نظریات کے تابع ہیں اقوام عالم کی توجہ کے متقاضی ہیں ، ہم کبھی بھی جارحانہ عزائم سے مرعوب نہیں ہونگے ،

آرمی چیف نے کہاکہ دو ایٹمی قوتوں پر مشتمل یہ خِطّہ ایسے جارحانہ عزائم کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بدقسمتی سے دشمن مسلسل اپنے ناپاک سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے مصروف عمل ہے ،ماضی میں ان عزائم کی تکمیل کیلئے کی جانے والی مہم جوئی کی ناکامی کو ضرور یاد رکھنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ افغان بھائیوں کو ادراک ہونا چاہئے کہ ہم ایک مہمان نواز قوم ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ ہماری مخلصانہ کوششوں کا اسی پیرائے میں جواب دیا جائے ،افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے،ہم اپنے دیرینہ دوست چین کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر اور ایران کے ساتھ تاریخی مراسم میں مزید بہتری آرہی ہے ۔

سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنے اصل مقام کے حصول کےلئے پرعزم ہے ، ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے تعلقات مزید گہرے کریں ،ہمارے سامنے ایک تابناک مستقبل ہے بشرطیکہ ہم متحد ، ثابت قدم اور بے خوف رہیں ،انہوں نے کہاکہ آپ نے دفاع وطن کا مقدس پیشہ اپنایا ہے ،آپکے راستے میں اندرونی و بیرونی اور دیکھے ان دیکھے خطرات آئینگے،اس ملک کی عزت و وقار کی خاطر ہر قربانی کیلئے تیار رہیں ، میرا امید کا پیغام سب کیلئے ہے ، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمیں اس عظیم قوم اور ملک پر فخر ہے ، یاد رکھیں! پاکستان ہماری پہچان اور ہماری بقا کا ضامن ہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More