![افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں:بیرسٹر گوہر](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2025/02/There-is-no-information-about-Sher-Afzal-Marwat-being-expelled-from-the-party-Barrister-Gohar.jpg)
افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئئ سے آتے ہیں، میں ان پر فوراً عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔