اظہار ناراضی یا سرزنش کی خبریں بے بنیاد ہیں،بیرسٹر علی ظفر
اظہار ناراضی یا سرزنش کی خبریں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر علی ظفر
بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو ہوئی، اس دوران انہوں نے اپنی رہائی سے متعلق بھی کچھ ایسا نہیں کہا۔
نجی ٹی وی گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے پارٹی وفد سے ملاقات میں ناراضی یا سرزنش سے متعلقہ خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
بانی چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کو کھری کھری سنائیں، ملاقات کی اندرونی کہانی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران کوئی ناراضی کی نہ سرزنش، اس بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو ہوئی، اس دوران انہوں نے اپنی رہائی سے متعلق بھی کچھ ایسا نہیں کہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی وفد سے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔