top header add
kohsar adart

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں جھوٹی ہیں، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں جھوٹی ہیں، عمران خان

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے ملاقات میں ہونے والی بات چیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤں گا، پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا اور اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ باہر نکلنے کی اجازت تھی، فیملی اور وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا، جبکہ نوازشریف ،شہباز شریف سے 40 ،40 لوگ ملتے تھے، گھر کے کھانے سمیت ائیر کنڈیشنر کمرے ملے تھے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے تو جسٹس منیر کی یاد کو بھی بھلا دیا، قاضی فائز نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، نیب ترمیم اس لئے منظور کیں کہ اس میں وہ خود بینیفشری تھے، قاضی فائز کی بھی لندن میں 3 پراپرٹیز تھیں، وہ تاریخ کے بدترین چیف جسٹس ثابت ہوئے، جوڈیشری کے بجائے بیوروکریسی سے آر اوز لیکر فراڈ الیکشن کی بنیاد رکھی۔

بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے اور حقیقی آزادی کیلئے جہاد کر رہے ہیں۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے، ملٹری کورٹس اور ظلم سہہ لیں گے مگر جھکیں گے نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More