اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا شاداب کو منفرد ویلکم

اسلام آباد(کوہسا رنیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے اپنے کپتان شاداب خان کو منفرد انداز میں ویلکم کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاداب خان کو جس منفرد انداز میں ویلکم کیا ہے اس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں بیٹ اٹھا کر اور تالیاں بجا کر شاداب خان کا استقبال کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 2 دن قبل اسلام آباد میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ پاکستان کے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔
"𝙌𝙪𝙙𝙧𝙖𝙩 𝙠𝙖 𝙣𝙞𝙯𝙖𝙖𝙢 𝙝𝙖𝙞…"@76Shadabkhan joins ISLU squad after his reception.#UnitedWeWin pic.twitter.com/nKGJZKVfLL
— Islamabad United (@IsbUnited) February 11, 2023