اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ
اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ جاری ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پریڈ گراؤنڈ میں موجود ہیں۔
دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر ذمے داریاں سنبھالیں۔
ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔
84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔