اسلام آباد میں 62 پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنیوالا بیوروکریٹ گرفتار
گریڈ 19 کے بیوروکریٹ اورسابق ممبراسٹیٹ افنان عالم کیخلافاینٹی منی لانڈرنگ سیل کی کارروائی
اسلام آبادمیں 62 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کےکیس میں گریڈ 19 کے بیوروکریٹ اورسابق ممبراسٹیٹ افنان عالم کوگرفتارکرلیا گیا۔وضع رہے کہ یہ اسکینڈل 16 مارچ کو سامنے آیا تھا۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق ایک ارب مالیت کے 62 پلاٹ غیرقانونی الاٹ کرنے کے کیس تفصیلات19میں گریڈ 19 کےبیورو کریٹ اورسابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ملزم کے فرنٹ مین اور پراپرٹی ڈیلر جبران کو بھی حراست میں لےلیا۔ اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے انکشاف کیا افنان عالم نے اپنے اور اہلیہ کےنام پرجائیدادیں بنائیں، بیگم کےنام پر سی 14 میں جائیدادیں خریدی گئیں ، جائیدادیں کرپشن سےحاصل کی گئی رقم سےبنائی گئیں۔
افنان عالم کے خلاف ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائمزسرکل کی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے بیورو کریٹ سابق ممبر سٹیٹ افنان عالم اور فرنٹ مین پراپرٹی ڈیلرجبران کو عدالت پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک ارب روپے مالیت کے 62 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹ کیس میں ملزمان افنان عالم اور جبران کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ اسکینڈل 16 مارچ 2024 کو سامنے آیا تھا۔ فیکٹ فائندنگ انکوائری میں جعلسا زی ثابت ہوگئی تھی، ایک ہی اراضی پر دوسری بار پلاٹ الاٹ کرائے گئے تھے۔ بحالیات پالیسی تحت اراضی ایکوزیشن پر دوہرا فائدہ نہیں نہیں لیا جاسکتا۔