اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کاملزم گرفتار
ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ باندھ کر پھینک گئے تھے
اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا.بیلجیم سے تعلق رکھنے والی خاتون کو نامعلوم سفاک ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ باندھ کر پھینک گئے تھے-خاتون نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اسے پانچ روز تک جنسی تشدد کیا گیا –
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیاجسے نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کرسیکٹرجی 6 کے علاقے میں پھینک گئے۔
یہ افسوس نا ک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق اس پر پانچ روزتک جنسی تشدد کیا جاتا رہا تھا۔تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق اٹھائیس سالہ غیرملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے۔ متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک سپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے خاتون کی نشاندہی پرملزم گرفتارکرلیا، دوران تفتیش ملزم تمیز الدین کی نشاندہی ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم تمیزالدین تھانہ آبپارہ کی حدود کی جی سکس کا رہائشی ہے، تمیز الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس اپنے شناختی کاغذات اور سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔
Accused arrested for raping a foreign woman in Islamabad, غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کاملزم گرفتار