top header add
kohsar adart

اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے،انہوں نے بتایا کہ بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ جب کہ سموگ میں کمی ہوگی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے، لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More