اسلام آبادمیں میٹروبس حادثے کاشکار ہو گئی
کاسلام آباد کےپو ٹھوہار سٹیشن پر میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بس کےپول سے ٹکرانے کے نتیجے میں گاڑی کے دروازے اور سائیڈ شیشہ کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے فوراً بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی اور میٹرو بس اتھارٹی کے افسران کو فوری ہدایت دی کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے اور جائے حادثہ کا معائنہ کر کے رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق ممکنہ طور پر ڈرائیور کی غلطی سے بس کھمبے سے ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں دروازے اور سائیڈ شیشہ کو نقصان پہنچا، جسے مرمت کیلئے بھیج دیا گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد رپورٹ حکام کو بھیج دی جائے گی۔
Metrobus caught accident in Islamabad,اسلام آبادمیں میٹروبس حادثے کاشکار ہو گئی