اسلام آباد، حلقہ این اے 47 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم
اسلام آباد، حلقہ این اے 47 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 میں آر او آفس کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر حملے میں متعدد گاڑیاں توڑ دیں،
تام پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچنے کے بعد کارکنان فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شعیب شاہین نے 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات میں شکست کے بعد
عدالت میں آر او کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف درخواست دی گئی تھی۔
اس حلقے سے شعیب شاہین کیخلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کامیاب قرار پائے تھے۔