اسلام آباد،دو گاڑیوں میں تصادم سے لڑکی جاں بحق ،5 زخمی
دو گاڑیوں میں تصادم سے جواں سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر ایف 10 میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیوں میں
تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں جواں سالہ لڑکی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،
جاں بحق لڑکی کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کے باعث ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔