اسلام آباد،بارش کے پانی میں 3 بچے ڈوب کرجاں بحق
اسلام آباد،بارش کے پانی میں 3 بچے ڈوب کرجاں بحق
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ بے حسی3 جانیں لے گئی، بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نکاسی آب نہ ہونے سے بارش کے کھڑے پانی میں3 بچے ڈوب گئے،واقعے میں بھائی کو پانی میں پھسلتا دیکھ کر2 بہنوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی،بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے 2بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا، لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔