اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر کا اجلاس

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل انتہائی اہم ادارہ ہے جس کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے. معاشرے میں بہتری کیلئے علماء کرام کا کردار قابل تحسین ہے. آزاد جموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مکانیت، سٹاف اور فنڈز مہیا کیئے جائیں گے.اجلاس سے اپنے خطاب میں اراکین کونسل نے بین المسالک ہم آہنگی اور فرقہ وارایت کے خاتمہ کے لیے رواداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اراکین کونسل نے آزادکشمیر میں فرقہ ورایت کے خاتمہ کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے اختتام پر چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل وچیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اراکین کونسل کو اپنی تین سالہ مدت کی تکمیل پر اعزازی شیلڈز بھی دیں۔ اجلاس میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی مظالم، لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت اور پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس دوران افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کے لیئے قراردادیں منظور کی گئیں۔قبل ازیں اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر کی موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل وچیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا

ایک تبصرہ چھوڑ دو