kohsar adart

اسرائیل کے ہاتھوں ہر پندرہ منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید

اسرائیل کے ہاتھوں ہرپندرہ منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے۔11 روز سے جاری غزہ کی ناکہ بندی کے دوران فلسطینی بچے بھوک-پیاس سے نڈھال ۔عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے رپورٹ جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق بچوں کے لیے کام کرنے والی عالمی  تنظیم ’’سیو دی چلڈرن‘‘ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہر 15 منٹ میں ایک فلسطینی بچہ موت کی غذا بن رہا ہے جبکہ ناکہ بندی کے باعث معصوم بچے پانی اور خوراک کی قلت کا بھی  سامنا کررہے ہیں۔

سیو دی چلڈرن نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راوزانہ کئی  معصوم بچے اسرائیلی جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں۔تنظیم  نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ غزہ پر 11 دنوں کے فضائی حملوں میں ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں ایک تہائی سے زائد بچے ہیں۔صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر 15 منٹ میں ایک بچہ موت کے منہ میں چلاجاتا ہے۔

Palestinian child is martyred by Israel every fifteen minutes,اسرائیل کے ہاتھوں ہر پندرہ منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More