top header add
kohsar adart

اسرائیل کے وحشیانہ حملے،بمباری سے مزید90 فلسطینی شہید

 

 

اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں پر دہشتگردی جاری،اسرائیلی فضائیہ کے جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ حملے،

النصر اسپتال پر بمباری سے مزید90 فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی،

کمال عدوان اسپتال کے محاصرے اور علاج کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے8مریض دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں  افغانستان سےاسمگل امریکی ہتھیاردہشت گردی میں استعمال ہونے لگے

مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے بعد اسرائیلی افواج کی نورالشمس کیمپ پر بھی جارحانہ کارروائی،اسرائیلی طیارے کے حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید،اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی کیمپ جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

ادھر غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کےلیے سلامتی کونسل میں قرارداد آج پھر پیش کی جائے گی۔چند روز پہلے امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی تھی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جب کہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

 

اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ قرارداد کا ڈرافٹ غیر متوازن ہونے کے علاوہ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے، اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا۔

تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کےلیے دباؤبڑھ گیا۔ چند روز قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے آرٹیکل 99 کا سہارا لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More