kohsar adart

اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے، امریکا

اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے، امریکا

 

رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے۔

اپنے بیان میں جان کربی کا کہنا تھا  ہم سجھتے ہیں کہ رفح حملے میں حماس کے دو سینئر ارکان مارے گئے۔

 

دونوں حماس ارکان اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔

 

انھوں نے کہا اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔

 

جان کربی نے کہا اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، اسرائیل رفح حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More