kohsar adart

اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

حماس کی جانب سے 8 قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، ریڈ کراس کی گاڑیاں فلسطینی قیدی مغربی کنارے کے علاقے پہنچ گئیں۔

رہا ہونے والوں میں 30 بچےاور 32 عمر قید کی سزا پانےفلسطینی شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل سے رہائی پانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے 5 تھائی اور 3 اسرائیلی یرغمالیوں کورہا کیا تھا، غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 روز پر محیط ہے، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی طے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More