top header add
kohsar adart

اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے بیان میں حماس کے ساتھ جاری تنازع میں عارضی جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے ۔
نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک اس سے اتفاق نہیں کریں گے جب تک حماس کے ہاتھوں اغوا کیے گئے اسرائیلی شہریوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔ اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان امریکی وزیر

خارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کے عین بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کو امدادی مواد کی ترسیل میں انسانی بنیادوں پر فوری طور پر توقف کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ اس طرح کے عارضی توقف سے مغوی افراد کی رہائی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ان عارضی توقف کو نافذ کرنے کے طریقہ کار پر ابھی بھی کام کیا جا رہا ہے اور اسرائیل کی جانب سے ان کی معنی خیزی پر اٹھائے گئے سوالات بھی جائز ہیں۔

لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کو مسترد کرتا ہے جس میں مغوی افراد کی واپسی شامل نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More