اسرائیل نے سلامتی کونسل کا مطالبہ مسترد کردیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جنگ میں وقفے کا مطالبہ اسرائیل نے مسترد کردیا۔
یورپی ملک مالٹا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں کئی روز کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پیش کی گئی۔
قرار داد میں اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پرجنگ میں وقفے کا مطالبہ کیا ہے جس کے حق میں 12 ووٹ آئے جب کہ امریکا ،برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
مالٹا کی پیش کردہ قرار داد میں محصور علاقے میں عام شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے امدادی راہداریوں کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔