kohsar adart

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف نعرے بازی

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف نعرے بازی

نیتن یاہو اسرائیل میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران حماس اسرائیل کی جنگ میں مارے جانیوالے اسرائیلوں کے اہلخانہ نے ان کے سامنے احتجاج شروع کردیا

 

جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیتن یاہو اسٹیج پر کھڑے تقریر کر رہے ہیں کہ اس دوران اسرائیلی شہری اچانک کھڑے ہوجاتے ہیں اور ان کے سامنے چیخنا شروع کردیتے ہیں۔

 

اسرائیلی شہریوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو شرم کرو۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے مشتعل شہریوں کو پکڑنے کی بھی کوشش کی۔

 

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی مارے گئے تھے جبکہ 250 سے زیادہ لوگوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More