kohsar adart

اسرائیلی قیدی کہاں کہاں رکھے ہوئے ہیں، حماس نے بتا دیا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے  کہا ہے کہ ان کے پاس موجود اسرائیلی قیدیوں کی تعداد نیتن یاہو کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے اور ان کو ہم نے غزہ کے کونے کونے میں محفوظ مقامات پر سرنگوں میں رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی دھمکی مسترد کرتے ہوئے حماس ترجمان نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ جو کچھ  فلسطینیوں کے ساتھ کرے گا، وہی سلوک اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ ہوگا۔اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ کے اندر موجود صہیونی یرغمالیوں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھیں کچھ ہو گیا تو ذمہ دار حماس ہوگی۔

واضح رہے کہ حماس کا آپریشن طوفان الاقصیٰ اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہا اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس آپریشن میں اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں جس میں اب تک 600 سے زائداسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1700 سے زائد زخمی بھی ہیں۔

حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تیسری اٹیک لائن کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان حماس نے کہا کہ ہمارے پاس جتنے اسرائیلی قیدی ہیں وہ نیتن یاہو کے خیال سے کئی گنا زیادہ ہیں جن کو ہم نے غزہ کے ہر کونے میں رکھا ہوا ہے۔ اسرائیل اپنا ہر قدم اٹھاتے ہوئے احتیاط کرے کیونکہ اگر غزہ کے لوگوں کو کچھ ہوا تو اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ بھی وہی ہوگا۔

حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ ہم نے مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی اور یہودی آباد کاروں کی جارحیت کے ردعمل میں آپریشن کے دوران درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا ہے جنہیں سرنگوں اور محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ حماس کے مجاہدین ہفتے کی علی الصباح غزہ کے علاقے سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ موٹر سائیکلوں، پیراگلائیڈرز اور کشتیوں پر بھی اسرائیل میں داخل ہوئے۔ ایسے کسی حملے کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی۔

اسرائیل نے کیا کیا دھمکیاں دیں؟

حماس کے خوفناک اور غیر متوقع طاقتور ترین حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حالت جنگ کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل میں جو آج ہوا وہ کبھی نہیں ہوا تھا۔ یہ جنگ طویل اور بہت مشکل ہوگی۔

اسرائیل نے دھمکی دی کہ حماس سے بدلہ لیں گے،اور اسے حملے کی غیر معمولی قیمت چکانا پڑے گی، ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔ فلسطینی غزہ کو خالی کر دیں، یرغمالیوں کی حفاظت کی ذمے دار حماس ہے، کسی کا بال بھی بیکا ہوا تو حساب لیا جائے گا وغیرہ وغیرہ۔

Where are the Israeli prisoners kept, Hamas reveals, اسرائیلی قیدی کہاں کہاں رکھے ہوئے ہیں، حماس نے بتا دیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More